Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ٹرمپ کی افغان پالیسی کے منتظر ہیں،اعزاز چوہدری

واشنگٹن... امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے قبائلی علاقے سے دہشت گردوں کا کامیابی سے صفایا کردیا تاہم افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو یہ گروپ دوبارہ سر اٹھا سکتے ہیں۔ امریکی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں اب دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ یا پناہ گاہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات پاکستانی معیشت کے لئے خطرہ ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کی افغانستان سے متعلق حکمت عملی کا انتظار کررہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان میں60بلین ڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کی ہے۔ خصوصا توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ اس سے بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے برس شرح نمو6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ 2030 تک پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔

 

شیئر: