مدینہ منورہ(واس) مسجد نبوری شریف کی انتظامیہ نے زائرین کو خطبہ جمعہ سے فیضیاب کرنے کے لئے 7زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کردی۔ انتظامیہ کی جانب سے فرانسیسی، انگریزی، اردو، ترکی ، فارسی ، ہوسااور ملیشیئن زبان میں فوری ترجمہ سننے کے لئے ہیڈ فون فراہم کئے جانے لگے جبکہ عربی زبان جاننے والے براہ راست عربی میں خطبہ سن کر فیضیاب ہورہے ہیں۔