Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

نیشنل عوامی پارٹی پاکستان کی فلاح کے لئے کام کر رہی ہے، ایمل خان

ریاض ( ذکاء اللہ محسن) برصغیر کی سیاست پر نظر ڈالیں تو سب سے پرانا سیاسی خاندان عوامی نیشنل پارٹی کا ملے گا۔ 1910 سے خدائی خدمتگار باچا خان سے سیاست کا آغاز ہوا۔ پاکستان بننے سے لیکر اب تک ہم پاکستان کی فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار باچا خان ٹرسٹ کے ڈائریکٹر اور عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کے بیٹے ایمل ولی خان جو ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ریاض کے مقامی ہوٹل میں عوامی نیشنل پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے افطار ڈنر کی تقریب میں میڈیا نمائندوں سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ حکومت کو اپنی اندرونی اور بیرونی پالیسی بدلنی چاہئیے جس سے صرف اور صرف پاکستان کا فائدہ ہو ۔کسی آپریشن کا نام رد الفساد یاضرب عضب رکھنے سے انتہا پسندی ختم نہیں ہوگی۔ اس کیلئے مکمل طور پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما گل زمین خان ، ظہور احمد خان ، امیر محمد اور دیگر عہدیداروں نے ایمل ولی خان کا بھر پور استقبال کیا ۔

شیئر: