Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

باجوڑ میں پولیو مہم کے لیے جانے والے اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں پانچ پولیس اہلکار جان سے گئے۔
پیر کو تحصیل ماموند میں ہونے والے دھماکے میں 27 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ابتدائی امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 22 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال باجوڑ جبکہ سات کو پشاور منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی اضافی ایمبولینسز بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال باجوڑ میں تعینات کی گئی ہیں، زخمیوں کو دوسرے اضلاع منتقل کرنے کے لیے ضلع لوئر دیر اور مہمند سے 4 ایمبولینسیں طلب کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق ریسکیو کی 15 ایمبولینسز اور 55 اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

شیئر: