Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

طائف میں تین خواتین پر حملہ کرنے والے دو افراد گرفتار

’خواتین پر حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
طائف پولیس نے تین خواتین پر حملہ کرنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کی بنیاد پر کارروائی ہوئی ہے۔
طائف پولیس نے کہا ہے کہ ’وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر مذکورہ افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے تین خواتین پر تشدد کیا اور ایک کو زخمی بھی کیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: