Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

غزہ کےلیے امداد لے کر سعودی عرب کا پانچواں بحری جہاز روانہ

سعودی بحری جہاز پر 400 ٹن امدادی سامان موجود ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے اتوار 7جنوری کو جدہ کی اسلامی بندرگاہ سے پانچواں امدادی جہازغزہ کے متاثرین کے لیے روانہ کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بحری جہاز پر400 ٹن امدادی سامان موجود ہے جس میں خوراک اور شیلٹرز کے علاوہ طبی سامان اور آکسیجن کے 300 سیلنڈر شامل ہیں۔
امدادی بحری جہاز مصر میں پورٹ سعید پہنچے گا جہاں سے امدادی سامان رفح راہداری کے ذریعے غزہ روانہ کیا جائے گا۔
سعودی عرب کی یہ امداد بحران اور مصائب میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے مملکت کے تاریخی فریم ورک کے تحت آتی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی طرف غزہ کے لیے فضائی راستے سے امدادی سامان کی ترسیل بھی جاری ہے جہاں اب تک 38 جہازابوعریش ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔

شیئر: