مکہ مکرمہ ....مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے مقدس شہر آنے والوں کی آسانی اور شہر کو غیر معمولی اژدحام سے بچانے کیلئے شہر سے باہر 5پارکنگ لاٹس قائم کردیئے ہیں۔ معتمرین کو چھوٹی کاریں لیجانے سے روکا جارہا ہے اور انہیں مذکورہ پارکنگ لاٹس میں گاڑیاں پارک کرنے پر آمادہ کیا جارہا ہے۔ میونسپلٹی نے مسجد الحرام کے اطراف پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے پارکنگ کا بندوبست کیا ہے۔ الرصیفہ، الشہداءالقشلہ ، العزیزیہ اور منیٰ میں کنگ عبدالعزیز روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے پارکنگ لاٹس کا انتظام کیاگیا ہے۔ یہاں تمام متعلقہ اداروں کی نمائندہ کمیٹی کا دفتر بھی کھولا گیا ہے۔