Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اسلام آباد: سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان فائرنگ سے قتل

مولانا مسعود الرحمان کی گاڑی ہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی (فوٹو:سکرین گریب)
اسلام آباد پولیس کے مطابق سنی علما کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمان عثمانی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ جمعے کو تھانہ کھنہ کی حدود میں غوری ٹاؤن میں پیش آیا۔
پولیس نے اپنے بیان میں مولانا مسعود الرحمان کے گولیاں لگنے کے بعد جان سے گزر جانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ایک اور شخص بھی زخمی ہے۔
سنی علما کونسل کے ترجمان نے بھی مولانا مسعود الرحمان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’جائے واردات پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔‘

شیئر: