Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

رواں ہفتے پاکستان کے کن علاقوں میں شدید دُھند کی صورت حال برقرار رہے گی؟

اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دُھند چھائی رہے گی (فائل فوٹو: روئٹرز)
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دُھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
شہریوں کو ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دُھند اور سموگ چھائی رہے گی۔ 
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ 
اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور سموگ چھائی رہے گی۔ 
بلوچستان کے بیشتر اضلاع جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورت حال:
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ 
اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دُھند اور سموگ کی لپیٹ میں رہے، تاہم پسنی 03 اور گوادر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت:
لیہہ منفی 11،  سکردو منفی 10،کالام،گوپس ،گلگت، ستورمنفی 05، سری نگر منفی 04، راوالاکوٹ اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کی رات اسلام آباد اور گردونواح میں میں موسم سرد رہنے کے علاوہ شدید دُھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد رہنے کے علاوہ شدید دُھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

شیئر: