Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سکول تعطیلات میں سعودیوں کا رخ تھائی لینڈ اور قاہرہ کی طرف

’تعطیلات میں سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی مختصر چھٹیاں منانے بیرون ملک جاتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
آج جمعرات کوسکولوں میں دوسرے سمسٹر کی نصف مدت کی تعطیلات شروع ہوں گی جو 10 دن تک جاری رہیں گی۔
ان دس دنوں کی تعطیلات میں سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی مختصر چھٹیاں منانے بیرون ملک جاتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹریولنگ ایجنسیوں کے ماہرین نے بتایا ہے کہ سکول تعطیلات میں سعودیوں اور غیر ملکیوں کی اکثریت کا رخ تھائی لینڈ اور قاہرہ کی طرف ہے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ ’آنے والی تعطیلات میں کم و بیش 5 لاکھ افراد بیرون ملک کا رخ کریں گے‘۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ ’ ٹکٹوں اور ہوٹلوں کی قیمت کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ تر افراد تھائی لینڈ اور قاہرہ کے علاوہ دبئی، لندن اور مالدیف کا بھی سفر کریں گے‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’زیادہ تر سعودی شہری بیرون ملک سفر کریں گے تاہم اچھی خاصی تعداد ایسی بھی ہے جو اندرون ملک سیاحت کو ترجیح دیتی ہے‘۔
’سکول تعطیلات کے دوران اندرون ملک سفر کرنے والوں کی اکثریت جدہ اور مدینہ منورہ کا رخ کرے گی‘۔

شیئر: