Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 17 دسمبر ، 2025 | Wednesday , December   17, 2025
بدھ ، 17 دسمبر ، 2025 | Wednesday , December   17, 2025

مکہ کلاک وڈیو کے” ہیرو “گرفتار

مکہ مکرمہ..... مکہ پولیس کے ماتحت سراغرسانوں نے مکہ کلاک ٹاور کے چھجے پر چہل قدمی کرنے والے 2نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ چھجے پر چہل قدمی کی وڈیو کلپ نے سوشل میڈیا میں آگ لگادی تھی۔ ہر ایک کا مطالبہ تھا کہ انہیں گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ مطالبہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ حرکت کرکے دونوں نے نہ صرف یہ کہ اپنی زندگی کو خطرات میں ڈالا تھا بلکہ حادثہ ہونے کی صورت میں یہ دونوں دیگر افراد کی موت کا بھی باعث بن سکتے تھے۔

شیئر: