Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عدالت کا لطیف کھوسہ کے صاحبزادے اور ساتھی کو فوری رہا کرنے کا حکم

لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ خرم لطیف کو ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا گیا (فوٹو: سکرین گریب)
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کے صاحبزادے خرم لطیف کھوسہ اور دوسرے ساتھی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
  عدالت نے خرم لطیف کھوسہ کے خلاف ایف آئی آر خارج کر دی، جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
اس سے قبل سردار لطیف کھوسہ کے صاحبزادے خرم لطیف کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑ کر حال ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے اور پارٹی قیادت کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب بیان میں بتایا گیا تھا کہ ان کے بیٹے خرم لطیف کو مزنگ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
بیان کے مطابق ’خرم لطیف کو ہائیکورٹ کے قریب واقع آفس سے مزنگ پولیس نے حراست میں لیا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے پی ٹی آئی کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘
خیال رہے نو مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی گرفتار ہیں۔
لطیف کھوسہ کئی برس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ رہے اور ایک بار انہیں پنجاب کا گورنر بھی بنایا گیا۔
چند ماہ پیشتر ان کا جھکاؤ عمران خان کی طرف ہوا اور وہ ان کی اہلیہ بشرٰی بی بی کے کئی مقدمات میں وکیل بھی ہیں۔
پیپلز پارٹی نے بعدازاں ان کی رکنیت معطل کر دی تھی اور چند پہلے ہی انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: