Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مدینہ منورہ کے نئے گورنر کی مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری

مسجد نبوی آمد پر شیخ ڈاکٹر عبدلرحمن السدیس نے خیرمقدم کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ کے نئے گورنر شہزدہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے اتوار کو مدینہ منورہ پہنچنے پر مسجد نبوی روضہ شریفہ میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی آمد پر ادارہ امور حرمین کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدلرحمن السدیس اور دیگر عہدیداروں نے خیرمقدم کیا۔
قبل ازیں گورنر مدینہ منورہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پہنچے تو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر خادم حرمین شریفین کے خصوصی مشیر شہزادہ فیصل بن سلمان اور نائب گورنر سعود بن خالد الفیصل نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر مدینہ منورہ ریجن کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
مدینہ منورہ کے نئے گورنر نے نئے عہدے پر تعینات ہونے پر اظہار تشکر کیا اور دعا کی کہ وہ ریجن کی خدمت کر سکیں۔
یاد رہے کہ رواں برس 12 دسمبر کو جاری ہونے والے شاہی فرامین میں مدینہ منورہ میں نئے گورنر جبکہ پانچ ریجنوں میں نائب گورنروں کا تقرر کیا گیا تھا۔
شاہ سلمان نے شہزادہ فیصل بن سلمان کو شاہی مشیر اور کنگ عبدالعزیز فاونڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز کے بورڈ  آف ڈائریکٹرز کا چیئر مین تعینات کیا تھا۔

شیئر: