Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

کیرلا میں بی جے پی کو نہیں روکا جاسکتا،امیت شاہ

کیرلا۔۔۔۔بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ نے کہا کہ تشدد کے ذریعے کیرلامیں بی جے پی ابھرنے سے نہیں روکا جاسکتا۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکمراں سی پی ایم ریاست میں تشدد کے ذریعے بی جے پی کو قدم جمانے سے روکنا چاہتی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کیرلاکے آبائی ضلع میں سب سے زیادہ سیاسی قتل ہوئے ہیں جو شرم کی بات ہے۔ واضح رہے کہ امیت شاہ بی جے پی کی عوام رابطہ مہم کے سلسلے میں کیرلاکے دورے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ کیرلااور ان کی پارٹی سمجھتی ہے کہ وہ تشدد کے ذریعے بی جے پی کو ابھرنے سے روک دینگے تو وہ غلطی پر ہیں۔

شیئر: