Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جمعرات کو مملکت کے کس شہر میں گرمی سب سے زیادہ رہی

السودہ میں درجہ حرارت 5 ریکارڈ کیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق جمعرات کو  مملکت کا سب سے گرم شہر القنفذہ رہا۔
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق قومی مرکز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ القنفذہ جمعرات کو مملکت کا سب سے گرم ترین شہر رہا جہاں درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ رہا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت السودہ میں 5 ریکارڈ کیا گیا۔
قومی مرکز کے مطابق مکہ مکرمہ،  جدہ اور ینبع میں درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ رہا۔
اسی طرح الخرج، وادی الدواسر میں 27، ریاض، دمام اور نجران میں 26 جبکہ مدینہ منورہ میں 25 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
ابھا  میں 20، الباحہ اور القریات میں درجہ حرارت  17 سینٹی گریڈ رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: