Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جدہ، قاہرہ دنیا کے مصروف ترین روٹ میں سے ایک

’جدہ، قاہرہ مصروف ترین روٹس کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
فضائی ٹریفک کے عالمی اداروں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے حوالے سے قریب ترین شہروں کے روٹس میں جدہ ، قاہرہ دنیا کے مصروف ترین روٹس میں سے ایک ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ، قاہرہ مصروف ترین روٹس کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔
واضح رہے کہ دو قریبی شہروں کے حوالے سے بین الاقوامی پروازوں میں سنگاپور اور ملائشیا دنیا کے مصروف ترین روٹس میں شمار کیا جاتا تھا۔
عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ ’جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان سفر دنیا کے مصروف ترین روٹس میں سرفہرست ہے‘۔
’اسی  طرح ریاض، دبئی دنیا کے مصروف ترین روٹس میں چھٹے نمبر پر آتا ہے‘۔
دوسری طرف مصروف ترین ہوائی اڈوں میں اٹلانٹا ہارٹس فیلڈ ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے۔
جبکہ دوسرے نمبر پر دبئی انٹر نیشنل ایئرپورٹ ہے جسے مصرف ترین ہوائی اڈہ مانا جاتا ہے۔

شیئر: