Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

مسجد الحرام میں بارش کے دوران زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے

بارش کے مناظر کی وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی رہیں۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ حرمین شریفین)
سعودی عرب میں مکہ، مدینہ  اور دیگر علاقوں میں بدھ کو بارش ہوئی ہے جس سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔ انہوں نے دعائیں بھی کیں۔ 
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بارش کے مناظر کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی رہیں۔ 
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش  کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

شیئر: