Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مدینہ منورہ کی چائے میں پودینے اور گلاب کا خاص ذائقہ اور خوشبو

زائرین کی جانب سے بھی چائے کی غیر معمولی طلب ہے (فوٹو: العربیہ)
مدینہ منورہ کی چائے میں سعودی عرب کی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ  پودینے اور گلاب کا ایک خاص ذائقہ اور خوشبو ہے۔
مملکت میں ویسے تو چائے ہرجگہ پسند کی جاتی ہے تاہم مدینہ منورہ کی چائے کا اپنا ہی ایک خاص ذائقہ ہوتا ہے۔ 
العربیہ کے مطابق مسجد قبا کے قریب چائے فروخت کرنے والے سعودی نوجوان علی حجی نے بتایا ’مدینہ منورہ کی چائے دیگرعلاقوں سے منفرد ہے۔ اس میں اعلی کوالٹی کا پودینہ اور گلاب استعمال کیا جاتا ہے جو ہاتھ سے چننے جاتے ہیں‘۔
سعودی نوجوان کا کہنا ہے’ مدینے کی چائے کا ایک خاص ذائقہ اور خوشبو ہے اور اس کی مختلف اقسام ہیں‘۔
حساوی ٹکسال جسے مدینہ منورہ میں چائے کے بہت سے شائقین پسند کرتے ہیں ۔ وادی الاحسا کی مناسبت سے اسے حساوی کہا جاتا ہے۔
علی حجی نے بتایا ’زائرین کی جانب سے بھی مدینہ منورہ کی چائے کی غیر معمولی طلب ہے‘۔

شیئر: