Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض ریجن میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر غیرملکی گرفتار

ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں ریاض ریجن کی پولیس نے ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک مصری شہری کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر وڈیو میں ملزم کو ایک لڑکی کو اس وقت ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب وہ اسے گاڑی میں لے جا رہا تھا۔
پولیس نے بیان میں کہا کہ ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ مصری شہری ڈرائیور ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وہ گاڑی چلانے کے دوران پیچھے بیٹھی لڑکی کی سیٹ پر مسلسل ہاتھ  رکھے ہوئے ہے۔

شیئر: