Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 15 روز کے لیے نظربند

عدالت عظمیٰ نے شاہ محمود قریشی کی 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 15 روز کے لیے نظربند کر دیا گیا ہے۔
منگل کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ان کی نظربندی کا آرڈر جاری کیا۔
 ڈی سی راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی 15 روزہ نظربندی کے احکامات جاری کیے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ  نے 22 دسمبر کو سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت عظمیٰ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منطور کی تھی۔
سائفر کیس میں ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو آج اڈیالہ جیل سے رہا کیا جانا تھا۔
تاہم رہائی سے پہلے ہی ڈی سی راولپنڈی نے ان کی نظربندی کا حکم جاری کر دیا۔

شیئر: