Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

سعودی عرب کا یمن کے لیے امن روڈ میپ کا خیرمقدم

یمن اور اس کے عوام کےلیے سعودی عرب کی مسلسل سپورٹ کا اعادہ کیا ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن ہنس گرنڈ برگ کی جانب سے امن کے روڈ میپ کے حوالے سے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے یمن اور اس کے عوام کےلیے سعودی عرب کی مسلسل سپورٹ اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں جامع اور دیرپا سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے یمنی فریقین کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کی ترغیب دینے کےلیے مسلسل خواہش کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن ہانس گرنڈ برگ نے کہا تھا کہ ’یمن کے متحارب فریقوں نے ایک نئی جنگ بندی کا عہد اور اقوام متحدہ کی زیر قیادت امن عمل میں شامل ہونے پر اتفاق کیا ہے۔‘
اقوام متحدہ کے ایلچی کا یہ اعلان سعودی عرب اورعمان میں یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی اور حوثی باغیوں کے چیف مذاکرات کار محمد عبدالسلام کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں کے بعد سامنے آیا۔

شیئر: