Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ ہونے والی سمارٹ لائف جیکٹ

سمندر میں پھنسے لوگوں کو فوری امداد فراہم کی جاسکتی ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی کوسٹ گارڈ نے کیمل فیسٹول میں اپنی نوعیت کی پہلی ’سمارٹ لائف جیکٹ‘ نمائش کے لیے پیش کی ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ریاض کے شمالی علاقے میں جاری  کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول میں کوسٹ گارڈز نے اپنے سٹال پر مملکت میں پہلی مرتبہ ایک ایسی لائف جیکٹ متعارف کرائی ہے جو ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ ہوتی ہے۔ 
لائف جیکٹ کے ذریعے سمندر میں پھنسے لوگوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔  
سمارٹ جیکٹ کے لیے استعمال کیا جانے والا ریموٹ کنٹرول 300 میٹر تک کی مسافت تک باسانی کام کر سکتا ہے جس کے ذریعے پانی میں پھنسے کسی بھی شخص تک اسے پہنچایا جاتا ہے۔ 
سمارٹ لائف جیکٹ میں ری جارچنگ بیٹریز نصب ہیں جبکہ اس کا ریڈیو کنٹرول یونٹ کوسٹ گارڈ کی لانچ میں ہوتا ہے جس سے جیکٹ کا رابطہ رہتا ہے۔ 

شیئر: