Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

وادی الاحسبہ جس کی دلکشی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہے

موسم سرما میں لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے جنوبی ومشرقی پہاڑی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں۔ ان ہی علاقوں میں الباحہ ریجن کے المخواہ کمشنری کا بھی شمار ہوتا ہے۔
وادی الاحسبہ کے فطری نظارے اور دلکشی سیاحوں کو اپنی جانب مائل کرتے ہیں۔ 
اخبار 24 کی رپورٹ میں وادی الاحسبہ کی خوبصورتی کا ذکر کیا ہے۔ موسم سرما میں مملکت کے مختلف شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔ 
فلک بوس پہاڑوں کے دامن میں واقع یہ وادی فطری حسن سے مالا مال ہے یہاں بنائے گئے پارک اورتفریحی مقامات اس وادی کے حسن کو دوبالا کردیتے ہیں۔ 
وادی الاحسبہ کے سبزہ زار اور جنگل کے درختوں پر چہچہاتے پرندے اس کے حسن میں مزید اضافے کا باعث ہیں جس کی وجہ سے یہاں تفریح کے لیے آنے والوں کو قدرتی طورپر سکون ملتا ہے۔ 
وادی الاحسبہ کے فطری حسن کی وجہ سے یہ علاقہ نہ صرف ریجن بلکہ مملکت کے دیگرشہروں میں رہنے والوں کے لیے بھی کشش کا باعث بن گیا ہے۔

شیئر: