سعودی عرب کی طرف سے جزیرہ سقطری میں امدادی سامان کی تقسیم
’کنگ سلمان سینٹر نے حیدیبو نامی شہر کے رہائشیوں میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے یمن کے جزیرہ سقطری میں غذائی امداد کی تقسیم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر نے حیدیبو نامی شہر کے رہائشیوں میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم کئے جانے والے امدادی سامان میں خشک راشن کے علاوہ گرم کپڑے بھی شامل ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امدادی سامان کی تقسیم کا کام فوجی آپریشن کے نگران جنرل عبد اللہ بن دخیل الحبابی اور کنگ سلمان سینٹر میں امدادی مہمات کی نگران فہد العصیمی کی سربراہی میں ہوئی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جزیرہ سقطری میں امدادی سامان کی تقسیم ہر دو ماہ میں ایک مرتبہ کی جاتی ہے‘۔