اتحادی افواج میں قطر کی رکنیت ختم
ریاض: حوثی باغیوں کے خلاف عرب اتحادی افواج نے قطر کی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اتحادی افواج کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اتحاد میں قطر کا اخراج کیا جارہاہے۔ قطر یمن میں دہشت گرد تنظیموں داعش اور القاعدہ کی سرپرستی کے علاوہ باغیوں گروہوں کے ساتھ اتحادی افواج کے اغراض ومقاصد کے برخلاف معاملات کرتا رہا ہے۔