Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025

پاکستان طاقتور ملک بن کر ابھرے گا، تہمینہ جنجوعہ

اسلام آباد...سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان آنے والے برسوںمیں طاقتور ملک کے طور پر ابھرے گا۔ افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں۔ سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کی جتنی تکلیف افغان باشندوں کو ہوتی ہے اتنی ہی پاکستانیوں کو ہوتی ہے۔ افغانستان سے کہا ہے کہ مل بیٹھ کر بات چیت سے مسائل حل کریں۔سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم محمدنواز شریف 8 اور9 جون کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پاکستان کو تنظیم کی فل ممبر شپ دی جائے گی۔

 

شیئر: