Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

کشمیر کو ہند کی کمزوری بنا دیا گیا،کانگریسی رہنما

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ کشمیر انڈیا کی طاقت ہے جبکہ مودی حکومت نے اسے ہند کی کمزوری بنا دیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت کشمیر میں جاری پر تشدد واقعات سے غلط طریقے سے نمٹ رہی ہے۔ چنئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6ماہ قبل بی جے پی رہنما ارون جیٹلی نے مجھ سے ملاقات کی تھی ۔ اس موقع پر میں نے کہا تھا کہ کشمیر کو مس ہینڈ ل اور وادی کو آگ میں دھکیلا جارہا ہے ۔ جیٹلی نے کہا تھا کہ کشمیر پرامن ہے۔ اب وقت ثابت کررہا ہے کہ کس کا موقف درست ہے۔

شیئر: