نئی دہلی۔۔۔۔اتراکھنڈ میں چین کے مشتبہ ہیلی کاپٹر نے ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ چینی ہیلی کاپٹر تبت کی طرف سے ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اور 4منٹ تک فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد واپس چلا گیا۔ پولیس ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی چین کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔