نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی فوج نے کنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹر میں ہندوستانی چوکیوں کو تباہ کئے جانے کے پاکستانی دعوے کی تردید کردی۔ ہندوستانی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی فوج کا دعویٰ خود ساختہ اور جھوٹا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوجی ترجمان نے گزشتہ روز 27سیکنڈ کی وڈیو جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ تتہ پانی سیکٹر میں کارروائی کے دوران 5ہندوستانی فوجی مارے گئے جبکہ کئی چوکیاں تباہ کردیں۔ وڈیومیں ہندوستانی چوکیوں کو تباہ ہوتے دکھایا گیاہے۔