Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025

غزہ کے لیے 18 ٹن طبی سامان لے جانے والا 33 واں طیارہ روانہ

’ابو عریش ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں 18 ٹن طبی سامان موجود ہے‘ ( فوٹو: سبق)
غزہ کے لیے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت سعودی عرب سے 33 واں طیارہ آج منگل کو روانہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سے مصر کے ابو عریش ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں 18 ٹن طبی سامان موجود ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے فضائی امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سمندری ذریعے سے بھی ضروری اشیا کی ترسیل جاری ہے۔
واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عوامی عطیات مہم جاری ہے۔
 

شیئر: