Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

مشترکہ تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے خاص طور پر غزہ اور گرد ونواح میں ہونے والی پیش رفت اور اس کے سنگین انسانی اثرات سے نمٹنے کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ تشویش کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن تل ابیب میں ہیں۔ توقع ہے کہ وہ اسرائیل پرغزہ میں جارحیت ختم کرانے کے لیے دباو ڈالیں گے۔

شیئر: