Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایک ہفتے میں 51 لاکھ سے زیادہ زائرین کی مسجد نبوی آمد

مسجد نبوی انتظامیہ نے ایک لاکھ 11 ہزار زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں(فوٹو: ایس پی اے)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ’ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 8 سے 15 دسمبر کے دوران 51 لاکھ 19 ہزار زائرین کا مسجد نبوی میں خیرمقدم کیا گیا‘۔ 
خبررساں ادارے ا یس پی اے کے مطابق 15 ہزار 295 بزرگوں اورمعذوروں کو خصوصی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔
 گزشتہ ہفتے کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ’ پانچ لاکھ  ایک ہزار 938 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ دو لاکھ 34 ہزار341 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی‘۔ 
 ’مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولتوں سے 87 ہزار 446 زائرین نے استفادہ کیا جبکہ مسجد نبوی کی لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 13 ہزار584 تک رہی‘۔ 
’ زائرین کو 42 ہزار 125 تحائف دیے گئے جبکہ 8 ہزار 638 نے فون سروسز اور دیگر مواصلاتی چینلز سے فائدہ اٹھایا‘۔ 
مسجد نبوی انتظامیہ نے ایک لاکھ 11 ہزار 600 زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں جبکہ 92 ہزار 992 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

شیئر: