Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

سعودی ولی عہد کی کویت کے سابق امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال پر تعزیت

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو کویت کے نئے امیر سے شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے کویت روانہ ہوئے تھے۔
الاخباریہ اورایس پی اے کے مطابق امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الصباح نے سعودی ولی عہد کا خیرمقدم کیا۔
یاد رہے کہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سنیچر کو 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ انہیں اتوار کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
اتوار کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

شیئر: