Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شیخ نواف الاحمد الصباح کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی

شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کویت کے 16 ویں امیر تھے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی غائبانہ نماز جنازہ اتوار 17 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ ایوان شاہی نے خبر دی تھی کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کویت کے 16 ویں امیر تھے۔ وہ کئی وزارتوں اور عہدوں پر فائز رہے۔
 شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
شاہ سلمان اور ولی عہد نے صباح خاندان اور کویت کے عوام سے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

شیئر: