Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ہمایوں اختر خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ہمایوں اختر خان نے لاہور کہا کہ میں نے نو مئی کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے(فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والے سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
سنیچر کو لاہور میں ہمایوں اختر خان نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین، عبدالعلیم خان اور فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے ہوئے کہا کہ ’میں نے نو مئی کے واقعات کے فوراً بعد پی ٹی آئی علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ’میں ایک شہید جرنیل کا بیٹا ہوں۔ جو کچھ نو مئی کو ہوا، اس کے بعد میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہاں مزید رہ سکوں۔‘
’جہانگیر ترین بڑے اور علیم خان میرے چھوٹے بھائی ہیں۔ ان سے اور دیگر دوستوں سے مشاورت کے بعد میں نے آئی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔‘
ہمایوں اختر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’میری الیکشن لڑنے کی کافی طویل تاریخ ہے۔ الیکشن کہاں سے لڑنا ہے، یہ فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد ہو گا۔‘
اس موقعے پر جہانگیر ترین نے کہا کہ ’ہمایوں اختر سے پرانے تعلقات ہیں، میں انہیں آئی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔‘
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ’لاہور اور پاکستان کی سیاست میں ہمایوں اختر کی اہم خدمات رہی ہیں۔ وہ آئی پی پی کو مضبوط کریں گے۔‘
 

شیئر: