Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ابوظبی کے پبلک مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت

اس اقدام کا مقصد ابوظبی کے ڈیجیٹل انفراسٹریکچر کو فروغ دینا ہے (فوٹو: دی نیشنل)
متحدہ عرب امارات میں محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کی جانب سے ابوظبی میں مفت پبلک انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔
ابو ظبی میڈیا آفس کے مطابق مفت سروس جو’ھلا وائی فائی‘ کے نام سے معروف ہے تمام پبلک مقامات پر جن میں پارک اور بسیں شامل ہیں دستیاب ہوں گی۔
اس اقدام کا مقصد ابوظبی کے سمارٹ سٹی کی ترقی اور ڈیجیٹل انفراسٹریکچر کو فروغ دینا ہے۔
اسی طرح وائی فائی یو اے ای اور یو اے ای وژن 2021 کے تحت ایک انیشیٹو امارات کا فون نمبر رکھنے والے صارفین کو ایک گھنٹے کےلیے مفت ای میلز، سرکاری ویب سائٹس، سوشل میڈیا ایپس اور میسنجنگ سروسز تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔
اس سے قبل دبئی سینٹرل ٹرانسپورٹ کے ادارے کی جانب سے ٹیکسیوں کے بعد بسوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

شیئر: