Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

کم بیک کریں گے، مکی آرتھر

برمنگھم...پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ وہاب ریاض کو کھلانے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔برمنگھم میں پاک، ہند میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ پلان پرعمل نہیں ہوسکا جو تشویش کی بات ہے ۔ ہندنے اچھا کھیل پیش کیا ۔میچ سے اندازہ ہوا کہ ون ڈے کرکٹ میں کہاں کھڑے ہیں، ہم بنیادی غلطیاں کررہے ہیں ، آسان کیچ ڈراپ کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنید خان اور حسن علی ایک طرح کے بولر تھے اس لئے وہاب ریاض کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ ہند سے شکست پر مایوسی ہوئی لیکن ہم کم بیک کریں گے۔ گزشتہ ایک سال میں ٹیم بتدریج بہتری کی طرف آرہی ہے۔

 

شیئر: