Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

چیمپیئنز ٹرافی، ہند 124 رنز سے جیت گیا

برمنگھم... انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں روایتی حریف ہند نے پاکستان کو 124رنز سے شکست دے دی۔ 324 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بارش سے متاثر ہ میچ کو کئی مرتبہ روکا گیا۔ ابتداءمیں میچ 49 ،49 اوورز جبکہ بعدازاں اسے 48،48 رنز تک محدود کردیاگیا۔ ہند نے 48 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت پاکستان کو 324 رنز کا ہدف دیا گیا۔ بارش ہوجانے کے باعث پاکستان کو جیتنے کیلئے مزید اوور کم کرتے ہوئے 41 اووروں میں 289 رنز کا ہدف ملا ، جو بار بار بارش کے باعث دیا گیا ۔ پاکستان ناقص بولنگ اور فیلڈنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی بری طرح ناکام رہا۔صرف اظہر علی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ احمد شہزاد نے 12 ، محمد حفیظ نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم صرف 8 رنز بناسکے۔ کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک 15 ، 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ محمد عامر نے 9 جبکہ عماد وسیم اور حسن علی صفر پر آوٹ ہوئے ۔وہاب ریاض انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیںآئے۔ ہند کی جانب سے امیش یادو نے 3 ، ہردک پانڈے اور جڈیجہ نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ایک وکٹ بھونیشور کمار نے حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر ہند کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو شیکھر دھون، روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور یوراج سنگھ نے انتہائی عمدہ اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک بڑا ا سکور تک لے جانے میں مدد دی۔ روہت شرما کے علاوہ کپتان ویراٹ کوہلی نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔روہت شرما 91 ،شیکھر دھون 68، اور یووراج سنگھ 53 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ہردک پانڈیا نے عماد وسیم کے آخری اوور میں لگا تار3 گیندوں پر 3 چھکے لگائے اور 6 گیندوں پر 20 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

شیئر: