Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

طائف ایئرپورٹ کی نئی شاہراہ کا افتتاح کردیا گیا

طائف ایئرپورٹ کی شاہراہ 14 کلو میٹرطویل ہے (فوٹو: عاجل نیوز)
طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے تعمیر کیے جانےوالے رنگ روڈ کا افتتاح کردیا گیا۔ نئی شاہراہ 14 کلومیٹر طویل اور دو رویہ ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق روڈ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طائف کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے کےل یے تعمیر کیا جانے والا رنگ روڈ دو رویہ ہے جس میں ہر سمت میں 3 ٹریک بنائے گئے ہیں۔
رنگ روڈ خصوصی راستہ ’سوق عکاظ ‘ جانے کے لیے نکالا گیا ہے تاکہ اس شاہراہ کے ذریعے سوق عکاظ جانے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
طائف ایئرپورٹ کےرنگ روڈ پر موجود ذیلی سڑکوں اور دیگر مقامات پربرساتی پانی کی نکاسی کے لیے خصوصی طورپر 30 ڈرینیج سٹیشنز بھی بنائے گئے ہیں تاکہ شاہراہ پر پانی جمع نہ ہو۔
نئی تعمیر کیا جانے والی شاہراہ انتہائی اہم ہے جو ایئرپورٹ سے براہ راست عکاظ تاریخی میلے کو جوڑتی ہے۔ یہاں آنے والے سیاحوں کو تاریخی میلے میں شرکت کرنے میں سہولت ہو گی۔
علاوہ ازیں یہ رنگ روڈ طائف ریاض شاہراہ کو بھی ملاتی ہے۔

شیئر: