بحرین: مضمون شائع کرنے پر الوسط اخبار پر پابندی
منامہ: بحرینی حکومت مقامی اخبار الوسط پر پابندی عائد کردی۔ وزارت اطلاعات نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ الوسط اخبار نے اتوار4جون کے شمارے میں ایک عرب ملک کے متعلق ایسا مضمون شائع کیا ہے جو حکومت کی خارجہ پالیسی سے متصادم ۔ مضمون میں فرقہ واریت اور تعصب کی طرف اکسایا گیا ہے۔ عرب ملک کے متعلق شائع ہونے والے مضمون میں بحرین کے خارجہ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ الوسط اخبار پر پابندی عائد کی جائے۔