Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

حسین نواز کی تصویر کا لیک ہونا غیر معمولی ہے،مریم

  اسلام آباد... وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے۔ جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر کا لیک ہونا غیر معمولی ہے۔ تصویر خود اس بات کی گواہ ہے کہ حسین نواز خود انصاف کے منتظر ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حسین نواز کی تصویر کی اشاعت قانونی طریقہ کار کے منافی ہے۔ ایک تسلسل سے غیر منصفانہ واقعات سے انتقام کی بو آتی ہے۔ ایسے واقعات سے ملک میں شکوک و شبہات کی فضا جنم لے رہی ہے۔

 

شیئر: