Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی نائب وزیر خارجہ سے امریکی ایلچی برائے افغانستان کی ملاقات

افغان عوام کی مدد کےلیے تعاون کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے بدھ کو ریاض میں امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان عوام کی مدد کےلیے تعاون کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر سعودی عرب میں امریکہ کے سفیر مائیکل ریٹنی اور وزارت میں جنرل ایڈمنٹسٹریشن فارپالیسی پلاننگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزادہ عبداللہ بن خالد الکبیر بھی موجود تھے۔

شیئر: