Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

افغانستان میں داعش کی موجودگی سے خبردار کیا تھا،ملیحہ

نیویارک ... اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے خراب سیکیورٹی صورتحال پر توجہ دے۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ خطے میں انتہاپسندوں کے مشترکہ خطرہ کے خاتمہ میں مدد کے لئے تیار ہیں تاہم افغانستان اپنے داخلی مسائل کو خارجی قرار دینے سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بڑھتا ہواتشدد داعش کے پھیلتے ہوئے اثرورسوخ کو ظاہر کرتاہے ۔ اس خدشے سے پہلے ہی خبردار کردیاتھا۔انہوں نے کہا کہ کابل کے گرین زون میں شدت پسندوں کا داخل ہونا افغانستان کے اندر کے گروپوں کی کارروائی ظاہر کرتاہے ۔ یہ دہشت گردانہ کارروائیاں انتہائی افسوسناک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ پڑوسی ممالک خصوصا پاکستان کے لئے بھی پریشانی کا باعث ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی مشترکہ دشمن ہیں جس کے خاتمہ کے لئے مشترکہ عزم کی ضرورت ہے۔
 
 

 

شیئر: