ریاض سیزن میں وزٹروں کی تعداد 90 لاکھ ہوگئی
’ریاض سیزن پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جہاں تفریح کے نئے نئے شعبے شامل ہو رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض سیزن کے آغاز سے لے کر اب تک وزٹروں کی تعداد 90 لاکھ ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سیزن اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جہاں تفریح کے نئے نئے شعبے شامل ہو رہے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امسال ریاض سیزن ’Big Time‘ لوگو کے ساتھ شروع کیا گیا ہے جس میں گزشتہ سالوں کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے نئے انداز سے تفریح پیش کی جارہی ہے‘۔
’بولیوارڈ سیٹی میں عالمی تفریحی اداروں کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ بولیوارڈ ورلڈ میں بین الاقوامی ثقافتوں کی ہم آہنگی پائی جاتی ہے‘۔
’اس کے علاوہ فیا الریاض میں عالمی ریستورانوں کے برانچز ہیں جہاں دنیا کے ہر پکوان کا تجربہ کیا جاسکتا ہے‘۔
’اب تک مختلف قسم کی ثقافتی، فنی اور تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جاچکی ہیں جبکہ کئی عرب اور عالمی فنکاروں کو بھی مدعو کیا جاچکا ہے‘۔