Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

ہندوستانی فوج میں خواتین کو جنگ میں بھی شریک کیا جائیگا

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی فوج کے سربراہ وپن راوت نے کہا ہے کہ اب خواتین کو بھی جنگوں میں حصہ لینے کی اجازت دیدی جائیگی۔ شروع میں خواتین کوملٹری پولیس کیلئے بھرتی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت فوج میں خواتین طبی، قانونی ، تعلیمی، سگنلز اور انجینیئرنگ ونگ میں کام کررہی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہماری خواتین بھی فوج میں جوانوں کی طرح نظر آئیں۔ابتدا میں انہیں ملٹری پولیس کے جوان کے طور پر شامل کیا جائے گااور اس معاملے پر حکومت سے رابطہ جاری ہے تاہم ہم نے بھرتی کا عمل شروع کردیا ہے۔ خواتین کو لڑاکا کردار کے چیلنج کیلئے جرأت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

شیئر: