Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

میری بیٹی کو پاکستان سے واپس لایا جائے، والدین

نئی دہلی۔۔۔حیدرآباد دکن کے ایک جوڑے نے وزیر خارجہ سشما سوراج پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں پچھلے 9برسوں سے پھنسی ہوئی ان کی بیٹی کو واپس لانے میں مدد کریں۔ محمدی بیگم کے والدین نے ڈاکٹر عظمیٰ کی پاکستان سے واپسی کیلئے وزیر خارجہ کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اگر وہ میری بیٹی کو بھی وہاں سے لانے کیلئے کوششیں کریں تو ہم شکر گزار ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ محمدی بیگم کو اس کا شوہر زدوکوب کرتا ہے وہ 9سال سے نہیں آئی اور ہم یہاں انتظار کررہے ہیں۔یہ رمضان کا مہینہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ بیٹی کے ساتھ منائیں۔میری بچی کے ساتھ وہاں غلاموں جیسا سلوک ہورہا ہے۔وہ مجھے فون کرتی رہتی ہے ، واپس بلانے کو کہتی ہے۔بچی کے والد محمد اکبر نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں ہندوستانی سفارتخانے کے حکام سے بھی بات کی ، انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے پر کام کررہے ہیں۔والدین کے مطابق ایک پاکستانی محمد یونس نے ان کی بیٹی سے دھوکہ کیا۔یہ دونوں ہی عمان میں کام کرتے تھے اور پھر شادی کرلی۔وہ اسے پاکستان لے گیا ،اس نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی کسی دوسرے ملک چلے جائیں گے۔

شیئر: