Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

مکہ ریجن میں غیر ملکی کے قتل کیس میں سعودی شہری کو سزائے موت

اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے فیصلے کی توثیق کردی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب میں مکہ ریجن کے حکام نے یمنی شہری کے قتل کیس میں سعودی شہری کو سزائے موت دی ہے۔  
 خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری عبدالعزیز بن صالح الحماد نے یمنی شہری عبدالخالق محمد قاسم شریان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا‘۔  
 پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔ قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر قانون کے مطابق موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے پرائمری کورٹ کے فیصلے کی توثیق کردی تھی۔
ایوان شاہی نےعدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا حکم نامہ جاری کیا جسے پیر کو مکہ مکرمہ ریجن میں نافذ کر دیا گیا۔

شیئر: