Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
تازہ ترین

لندن ،تینوں حملہ آور ہلاک کردئیے،برطانوی پولیس

لندن... لندن میں دہشت گردی کے واقعہ میں مرنے والے 7 ہوگئے۔ برطانوی پولیس نے حملے کے8 منٹ کے اندر 3 مبینہ حملہ آوروں کو برو مارکیٹ کے علاقے میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ دہشت گرد وںجیکٹس پہن رکھیں تھی جو ایک طرح سے خودکش جیکٹں دکھائی دے رہی تھیں، بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ دھوکہ دینے کے لئے ہیں۔ دہشت گرد حملے میں40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ عینی شاہدین نے بتایا حملہ آور چاقو سے لوگوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔ علاقے کو جدید ہتھیاروں سے لیس اہلکاروں نے گھیر رکھا تھا۔

 

شیئر: