Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

جرمن جوڑا جو سعودی عرب کی سیر کے لیے ٹرک پر سفر کر رہا ہے

جرمن سیاح کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر کی نظروں میں ہے۔ ( فوٹو: سکرین گریب العربیہ)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ایک جرمن جوڑا مملکت کی سیر کے لیے ٹرک پر سفر کر رہا ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن سیاح کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب دنیا بھر کی نظروں میں ہے۔ سب لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ اس ملک کی حقیقت کیا ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’یورپی ممالک کے شہری سعودی عرب کی تاریخ سے بڑی حد تک ناواقف ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سعودی معاشرے کو یورپی ممالک میں متعارف کرایا جائے۔‘
جرمن سیاح نے مزید کہا کہ ’وہ پوری دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ سعودی عرب میں بیشتر لوگ آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی معاشرے کے بارے میں ذرائع ابلاغ کی کہانیوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ اپنے طور پر اس کا تجربہ کریں۔‘
جرمن سیاح کی اہلیہ نے کہا کہ ’دنیا بھر کی سیاحت پسندیدہ مشغلہ ہے۔ مختلف ثقافتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور  پوری دنیا کو اپنے طور پر دریافت کرنے کی خواہش ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں آب و ہوا مثالی ہے۔ یہاں کا موسم جرمنی کے موسم گرما جیسا ہے۔‘

شیئر: