کوئٹہ ...بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہوگیا۔13 دہشت گرد ہلاک اور 9 اہلکار زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ سے اغوا ہونے والے چینی باشندوں کی بازیابی کےلئے مستونگ میں2دن قبل آپریشن شروع کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران اہم شواہد ملے ہیں ،ان کی مدد سے مغوی باشندوں کی تلاش جاری ہے۔ چینی باشندوں کے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی۔سیکیورٹی حکام نے داعش کے اہم کمانڈروں کو ہلاک کر نے کا بھی دعوی کیا ہے۔ مستونگ میں کیا جانے والا آپریشن انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا ۔ جس وقت آپریشن کیا گیا مستونگ میں پاکستان کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے داعش کے 10 رہنما ایک اجلاس کیلئے یہاں موجود تھے۔ان میں سے بیشتر مارے گئے